• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر ورلڈ بینک پاکستانی نژاد طارق ملک دنیا کے 25 ٹاپ ماہرین میں شامل

نیویارک (عظیم ایم میاں) نادرا کے سابق چیئرمین اور ورلڈ بینک کے موجودہ مشیر پاکستانی نژاد طارق ملک کی ڈیجیٹل شناخت اور پبلک انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں مہارت، خدمات اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرتے ہوئے انہیں اس شعبے میںدنیا بھر میں ماہر ترین 25؍ افراد میں تسلیم کرلیا گیا ہے ان 25؍ ماہرترین افراد کے نام اور تصاویر 4؍ مئی کی صبح دنیا کے سب سے پہلے الیکٹرانک اسٹاک ایکسچینج عالمی شہرت یافتہ (NASDAQ) کی اسکرین واقع ٹائمز اسکوائر نیویارک پر پیش کرکے اعلان کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل شناخت اور آئی کلائوڈ اور سائبر سیکورٹی کے عالمی شہرت یافتہ پلیٹ فارم (OKTA) نے دنیا بھر میں اس شعبے میں ان 25؍ افراد کا انتخاب کیا جن کی مہارت اور خدمات نے ڈیجیٹل شناخت، سیکورٹی اور ڈیجیٹل ٹرسٹ کے شعبے میں عالمی سطح پر اپنی مہارت کے اثرات مرتب کئے ہیں۔ نامور پاکستانی محقق اور دانشور پروفیسر فتح ملک کے صاحبزادے طارق ملک ورلڈ بین کے موجودہ ٹیکنیکل ایڈوائزر کے عہدے سے قبل اقوام متحدہ میںبھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈیجیٹل نظام کے خالق بھی ہیں۔ اپنے ایک نجی دورہ امریکا کے دوران بے نظیر بھٹو شہید کی ملاقات طارق ملک سے ہوئی اور بے نظیر بھٹو نے طارق ملک کو پاکستان آنے اور ملک کی خدمت کرنے پر آمادہ کیا پھر طارق ملک اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ساتھ پاکستان میں خدمات انجام دیتے رہے اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی نادرا اور ڈیجیٹل شناخت اور سیکورٹی کے نظام کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق استوار کرنے میں خدمات انجام دیتے رہے اور نادرا کے چیئرمین بھی رہے۔

اہم خبریں سے مزید