• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او سربراہ کانفرنس، وفود کی رہائش، ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو میں رکھنے کی تجویز

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت 2027میں ہونے والی ایس سی او سر براہ کا نفرنس کے وفود کی رہائش کیلئے ون کا نسٹی ٹیوشن ایو نیو اور شہید ملت سیکر ٹیریٹ کو استعمال میں لانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔کانسٹی ٹیوشن ایو نیو ون میں253اپارٹمنٹس ہیں جو اب سی ڈی اے کی ملکیت ہیں۔ شاہراہ دستورپر واقع ہونے کی وجہ سے اس کی سیکورٹی بھی آسان ہے۔ شہید ملت سیکرٹریٹ جناح ایو نیو پر واقع ہے ۔ اس 19منزلہ عمارت کا کورڈ ایریا ایک لاکھ38ہزار620مربع فٹ ہے۔ اس میں 20محکموں کے دفاتر ہیں جن میں اسٹیٹ آفس ۔ پی ایچ اے ۔ این سی ایچ ڈی۔فیڈرل لینڈ کمیشن۔ ایم ایس ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن۔گوادر پورٹ اتھارٹی ۔نیشنل سوینگز۔ وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ کے ذیلی دفاتر شامل ہیں۔ یہ دفاتر یہاں سے منتقل کرکے اسے رہائشی یونٹس میں تبدیل کیا جا ئے گا۔

اہم خبریں سے مزید