• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پر 153.55 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116.46 روپے لٹر ٹیکسز اور مارجنز

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) ایک لیٹرپیٹرول پر153 روپے 55 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ایک لیٹر پر116روپے 46 پیسے ٹیکسز اورمارجنز ومنافع جات کی وصولی کا کا انکشاف ہوا ہے،ایک لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت 246 روپے31 پیسے اور عوام کے لیے قیمت 399روپے 86 پیسے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت283 روپے 12پیسے اور شہریوں کے لیے قیمت 399 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہے حکومتی ذرائع کےمطابق پیٹرول کی ڈیوٹی سے پہلےایکس ریفائنری قیمت 246 روپے31پیسے ہےتاہم ٹیکسز اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے ہوجاتی ہے-ذرائع کا کہنا ہےکہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور7 روپے 32 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن شامل ہے۔ اسی طرح ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں آئل پر مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے87 پیسے اور8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکی کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے-

اہم خبریں سے مزید