• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان جولائی میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد(صالح ظافر)پاکستان کے نئے ہائی کمشنر برائے برطانیہ چودھری ٹیپو عثمان جو اس وقت اسلام آباد میں چیف آف پروٹوکول کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جولائی میں لندن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے تاہم ان کے باضابطہ احکامات ابھی جاری نہیں کیے گئے۔ موجودہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل چودھری اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور وہ اسلام آباد واپس آ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید