• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے ون۔ کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ دستور پر جناح کنونشن سنٹر سے ملحقہ پلاٹ پر تعمیر کئے گئے رہائشی ٹاور ون ۔ کانسٹی ٹیوشن ایونیو کا قبضہ لینے اور مالکان کو بیدخل کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون ۔کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور کامرس سیکریٹری بطور رکن اس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید