• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا اجلاس میں اسرائیل فلسطین مصافحہ کوشش ناکام، صدرانفانٹینو کو سبکی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)فیفا اجلاس میں اسرائیل فلسطین مصافحہ کوشش ناکام، صدرانفانٹینو کو سبکی۔ فلسطینی عہدیدار کا اسرائیلی نمائندے سے ہاتھ ملانے سے انکار، فیفا صدر کی سفارتی کوشش الٹی پڑ گئی۔ عالمی کھیلوں میں جاری سیاسی کشیدگی پھر نمایاں،انفانٹینو نے تیسری مدت کیلئے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی جانب سے اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں کے درمیان مصافحہ کرانے کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جبرئیل رجوب نے اسرائیلی فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدر باسم شیخ سلیمان کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید