• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کی اپیل پر حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اورحکومتی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف کراچی تاکشمور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔اس موقع پر رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکمران اپنے شاہانہ اخراجات اور مفت خوری ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق آج جماعت اسلامی کے تحت سندھ کے مختلف شہروں کراچی حیدرآباد، دادو، لاڑکانہ،سانگھڑ، نواب شاہ، ٹنڈو الہ یار، سکھر، جیکب آباد، خیرپور، سعید آباد، ٹنڈو محمد خان، شہدادکوٹ، چمبڑٹنڈوآدم، شکارپور،سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔شدید گرمی اورتپتی دھوپ کے باوجوشرکاءنے مہنگائی اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف شدید نعرے بازی،پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس اورمہنگائی کوکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید