• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں لگائی گئی ٹائلز ناہموار، جلد گرنے کا خدشہ

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) شہریوں کے لئے بنائے گئے کسی بھی منصوبے کی افادیت اس وقت ہوتی ہے جب وہ دیرپاہو اگر کوئی اس میں خرابی آئےیا مرمت کی ضرورت پڑے تو وہ بھی ایک عرصےکے بعد ہولیکن کوئی منصوبہ بنتے وقت خرابیوں سے بھر پور ہو اس کے نقائص عام شہری کو بھی نظر آرہے ہوں اور اس پر مامور افسران اور انجینئرز اسے جان بوجھ کر نظر انداز کررہے ہوں اور متعلقہ ٹھیکیدار کو روک نہ سکیں تو یہ صرف پیسے کا ضیاع اور شہریوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کرنے کا باعث بنتا ہےان دنوں کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے شاہراہ فیصل پرڈرگ روڈ انڈر پاس کی دیواروں پر ٹائلزلگانے کا سلسلہ جاری ہے انڈر پاس کی ایک دیوار پر جو ٹائلیں لگائی گئی ہیں اس قدر ناہموار اور بعض مقامات پر ایک ٹائل دوسری سےایک اور دو انچ باہر ہےجو نہ صرف بدنما لگ رہی ہیں غیر پیشہ وارنہ کام کی برپور عکاسی کررہی ہیں بعض ماہرین کا کہنا ہے ایسی ٹائلیں جلد گر جاتی ہیں ماہرین نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور کسی تجربہ کار ٹھکیدار سے یہ کام کرائیں۔

اہم خبریں سے مزید