کراچی(اسٹاف رپورٹر) حالیہ جنگ میں سب سے زیادہ نقصان امریکا و اسرائیل کا ہوا، انقلاب اسلامی ایران کے بعد سے پابندیوں کا سلسلہ ہے اگر معاہدہ ہوا تو ایرانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی، اگلے چھ ماہ پاکستان کے لیے مشکل ہیں، لیکن ایران سے پابندی ہٹنے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا،جبکہ ڈاکٹر توصیف کا کہنا تھاکہ میں اسے مذہبی جنگ نہیں سمجھتا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر براۓ خزانہ مفتاح اسماعیل نے این ای ڈی یونی ورسٹی میں" ایران امریکہ جنگ۔۔۔اکیڈمیا کی نظر میں" کے عنوان سے سیمینار میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش کریں تو سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہوا ہے، جو کہ روزانہ فی کَس 32 ڈالرز ہے، قطر 11 ڈالرز، یواے ای 9 ڈالرز، کویت ساڑھے 7 ڈالرز، ایران ساڑھے 5 ڈالرز، امریکہ سوا دو ڈالرز، سعودیہ کا قریبا 2 ڈالرز اور پاکستان فی کَس 10 سینٹ کے نقصان کا سامنا ہے۔