کراچی (جنگ نیوز)اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جیو جنگ گروپ اور میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن کے دفاتر کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت پاکستان میں اقوام متحدہ کے رہیذیڈنٹ رابطہ کار محمد یحییٰ نے کی۔وفد میں جمشید کاظمی (کنٹری نمائندہ)، الیکس فوربز (سینئر کوآرڈینیشن آفیسر، ماحولیات و موسمیاتی امور)، جیان لی (پارٹنرشپس اینڈ فنانس)، پریم بہادر چند (چیف فیلڈ آفس یونیسیف) اور عمران خان لغاری (اقوام متحدہ رابطہ دفتر، کراچی) شامل تھے۔ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے وفد نے جیو جنگ گروپ اور میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن کے ساتھ مختلف شعبوں میں ممکنہ اشتراکِ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری عوامی آگاہی اور وکالت کی مہمات کو سراہتے ہوئے انہیں مؤثر اور قابلِ تحسین قرار دیا۔