• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں یوم مئی پر لیبر یونین اور پولیس میں جھڑپیں، درجنوں گرفتار

استنبول( نیوز ڈیسک)ترکیہ کے شہر استنبول میں یومِ مئی (لیبر ڈے) کے موقع پرلیبر یونینز، بائیں بازو کی جانب سے نکالے گئے ایک مارچ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 500سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یونینز اور کارکن بڑھتے ہوئے افراط زر، معاشی مشکلات اور لیبر حقوق کے تحفظ کیلئے تقسیم اسکوائر تک مارچ کرنا چاہتے تھے، جسے حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نو گو ایریا قرار دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید