کراچی (نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق غزہ کے قریب قائم امریکی فوج کے زیرِ انتظام مرکز ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بند کیے جانے کا خدشہ ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی اور محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے اپنے مشن میں ناکام رہا ہے ،اسرائیل میں قائم سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) کی بندش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے لیے ایک اور دھچکا ہو گی، جو پہلے ہی اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں اور حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے باعث کمزور ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی زیرِ قیادت یہ مرکز جلد بند کر دیا جائے گا اور اس کی امدادی و نگرانی کی ذمہ داریاں ایک امریکی کمان کے تحت بین الاقوامی سیکیورٹی مشن کو سونپ دی جائیں گی، جسے غزہ میں تعینات کیا جانا ہے۔