واشنگٹن(اے ایف پی) امریکا نے جمعہ کے روز ایران کے خلاف سخت معاشی اقدامات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک چینی آئل ٹرمینل پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چنگ ڈاؤ ہائیے آئل ٹرمینل کمپنی نے ایران سے کروڑوں بیرل خام تیل درآمد کر کے ایرانی حکومت کو اربوں ڈالرز فراہم کرنے میں مدد دی، جس کے بعد اب اس ٹرمینل کے ساتھ کسی بھی قسم کی لین دین کو مجرمانہ فعل تصور کیا جائے گا۔مزید برآں امریکا نے ایران کے تین کرنسی ایکسچینج ہاؤسز کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے جو تیل کی آمدنی کو بین الاقوامی کرنسیوں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔