کراچی(این این آئی)صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، 5 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا بھی اعلان کرتے ہیں، وفاقی حکومت ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے اور ٹریفک پولیس کے چالان ختم کرنے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے کئی ہزار ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔