راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کے قتل باالسبب کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ،تھانہ آراے بازار کوسید ارسلان حیدر نے بتایاکہ میرے والد سید اختر حسین 23اپریل کوموٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ گروٹی سٹاپ والی گلی میں ایک پانی کی ٹینکی والی سوزوکی گاڑی نے ٹکر ماری جس سے میرے والد بے ہوش ہوگئے ،انہیں 1122والوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہم انہیں ہسپتال لے گئے جہاں وہ اگلے روز وفات پاگئے ۔