اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری محمد یاسین، سیکرٹری جنرل اسد محمود، صدر شوکت علی انجم، چئیرمین چوہدری عبدالرحمان عاصی و دیگر عہدے داران نے عالمی یومِ صحافت کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز، جن میں پیشہ ورانہ عدم تحفظ، معاشی دباؤ اور اظہارِ رائے پر قدغنیں شامل ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک ہیں خصوصاً پیکا ایکٹ کے تحت بعض مواقع پر صحافیوں کو ہراساں کرنے اور گرفتار کیے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جوکہ آزادیٔ صحافت کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔