• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سےتنگ آکر پولیس کے پاس پہنچ گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 12سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے تنگ آکر پولیس کے پاس پہنچ گئی، ڈی ایف سی تھانہ روات نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ بسلسلہ ڈیوٹی نجی سوسائٹی فیز 8موجود تھا کہ ایک مکان سے بچی روتی ہوئی بھاگتی ہوئی باہر آئی جوکہ سہمی ہوئی تھی، اپنا نام اسماء بعمر 12/13سال بتایا، بچی کے مطابق چار ماہ قبل والدین نے نجی کمپنی کے ذریعے 20ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت پر بھیجا تھا، گھر کے مالک اور اس کی اہلیہ تشدد کا نشانہ بناتے اور مارتے پیٹتے ہیں گھر کی مالکن کونین خاوند سے مل کر بجلی کےآلات سے جلاتی، دانتوں سے کاٹتی رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید