• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد ہالز کو سیل کر دیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد ہالز کو سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی قیادت کی اور خود نگرانی کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں شادی تقریبات کے دوران اچانک معائنے کیے گئے جہاں کئی ہالز میں ایک سے زائد ڈشز پیش کی جا رہی تھیں جو حکومتی پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے،خلاف ورزی ثابت ہونے پر موقع پر کارروائی کرتے ہوئے بعض ہالز کو سیل اورجرمانے بھی عائد کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید