راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں ایک افغان شہری سمیت 19مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 556 افراد،193 گھروں،35 ہوٹلوں، 96 دکانوں ، 269موٹر سائیکلز اور 72گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 19 مشکوک افراد اور 32 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔