راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) زیادتی کے مختلف واقعات میں 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا چار سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کر لیاگیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے بہانے سے اپنے گھر لے جا کر اس کے بیٹے سے زیادتی کی، رتہ امرال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کوحراست میں لے لیا۔ ادھرپیزا شاپ پر کام کرنے والی لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 ملزموں کوگرفتارکرلیا۔ دریں اثناءخاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغواء کرنے والے ہوٹل منیجر کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے اوراس کی نومولود بچی کو اغواء کرنے والے ہوٹل منیجر کوگرفتار کر کے نومولود بچی بازیاب کر لی۔