• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمہ کوقتل کرنے کے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گھریلو ملازمہ کوقتل کرنے کے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ سبزی منڈی کو ممتاز حسین نے بتایا کہ محنت مزدوری کرتا ہوں، 6ماہ سے سائل کی بھتیجی اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون سروس روڈ پراطیب، احمد، زہرا، اظہر کے پاس بطور گھریلو ملازمہ کام کر رہی ہے، طاہر نے جو کہ الزام علیہان کا قریبی عزیز ہے کال کر کے بتایا کہ آپ کی بھتیجی کی طبیعت خراب ہے اور وہ ہاسپیٹل میں ایڈمٹ ہے پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ ڈاکٹر اطیب نے کال کر کے سائل کو بتایا کہ آپ کی بھتیجی فوت ہو گئی ہے۔ متوفیہ کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد سے مزید