راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور ہمیں اس کی مضبوطی کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ معرکۂ حق نےثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع اور نظریے کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ اس وقت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی افواج کو مزید مضبوط کریں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نےپاکستان مرکزی مسلم لیگ پنڈی کے زیر اہتمام بنیان مرصوص، معرکۂ حق اور عشرۂ تشکرکے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پنڈی انجینئر مبین صدیقی، چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل، امیر جماعت اسلامی پنڈی عارف شیرازی، شیخ عبدالوحید، صدر مرکزی انجمن تاجران شرجیل میر، عبدالواجد، شہیر سیالوی اور صدر ریسکیو ضیاء اللہ شاہ سمیت دیگر نے کہا کہ عشرۂ تشکر دراصل اتحاد و اخوت کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔