اسلام آباد (ساجد چوہدری) چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ اے ایم آئی میٹرز کا ایک اہم ترین فیچر بجلی چوری کی خود کار طریقے سے نشاندھی کرنا ہے ، حال میں ہی اے ایم آئی آپریشن روم نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں ترنول، گلزار قائد، سہام ، گنگال، ڈھوک کالا خان، سواں، روات اور اڈیالہ میں بجلی چوری اور میٹرز ٹمپرڈ کرنے کے متعدد کیسز کی بروقت اطلاع متعلقہ ایس ڈی او کے دفاتر کو دی جس پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ھوئے نہ صرف فوری طوری طور پر اے ایم آئی آپریشن روم سے متعلقہ صارفین کی بجلی منقطع کر دی گئی بلکہ متعلقہ ایس ڈی او ڈیٹیکشن ٹیموں نے بجلی چوروں کو جرمانے عائد کیے اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواستیں بھی دے دی ہیں، انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے یقینی طور پر اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل میٹرز سے حکومت پاکستان کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی آئے گئی انھوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی محسن رضا گیلانی ان کی ٹیم اور تمام آپریشن فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کے ناسور کا خاتمہ کریں گے ۔