راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے شہری رکشہ، 14موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ گھروں کے تالے توڑ کر طلائی زیورات،موبائل فونز، نقدی و قیمتی اشیا لوٹ لئے گئے۔ پنڈی کے شہری 11موٹر سائیکلوں ایک رکشے، طلائی زیورات، موبائل فونز،نقدی ،بکریوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد میں شہری 3موٹر سائیکلوں، موبائل فوز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو میں شفیع الرحمان سے موٹرسائیکل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ ملک آباد میں 2موٹرسائیکل سوارعثمان خان سے 20ہزار روپے اور موبائل چھین کرفرار ہوگئے،علامہ اقبال پارکے کے قریب عارف خان کے گھرسے 6تولے وزنی طلائی زیورات ،ڈبل روڈ پر پی ٹی سی ایل کی کیبنٹ سے ماڈول اورکیبل ،کمرشل مارکیٹ میں صائمہ کی گاڑی سے پرس جس میں موبائل ،15ہزار روپے ،شناختی کارڈ وغیرہ تھا، النور مسجد کے قریب سہیل خورشید کے رہائشی کمرے سے 10ہزار روپے اور 2موبائل، ڈھیری حسن آباد میں عبداللہ ملک کے آفس سے تالہ توڑ کر سامان مالیتی 3لاکھ روپے، جھنڈا چیچی میں ملک محمدسہیل کی بکری ،ٹاہلی موہری میں محمدوہاب کے گھرسے 37ہزار روپے اور استری، غریب آباد میں طاہر نقاش کے گھر سے 2موبائل ،ڈی ایچ اے میں طاہرہ سہیل کے گھرسے لیپ ٹاپ ،موبائل اور دیگر سامان، روز مارکی گوجر خان میں احسن کی والدہ کاہینڈ بیگ جس میں سونا مالیتی 6لاکھ روپے ،2آئی فون اور ڈیڑھ لاکھ تھے ، اڈیالہ میں شہری کی 5بکریاں چوری کرلی گئیں ۔