• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد شہباز کے گھر کے تالے توڑ کر تین تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگیے جب کہ اسی تھانے کی حدود میں گلشن کے پرس سے سونا و نقدی چوری کرلی گئی،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں شامیر کاموبائل فون جب کہ جلیل آباد کے علاقہ میں کوثر کا گیس میٹر چوری ہوگیا،تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد امیمہ کے گھر سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں وقاص کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں عمران اور اویس کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں حنیف کا موبائل فون جب کہ تراب سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں جاوید کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں عامر کا موبائل فون چوری کرلیا گیا،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں سعدیہ کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میںشرافت کے گھر سے چاندی و دیگر سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں سرفراز کے گھر سے تین تولہ سونا اور نقدی لوٹ لی گئیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں شہباز کے گھر سے سولر پینل چوری کرلیاگیا جب کہ راجہ رام کے علاقہ میں شہناز کیبکریاں چوری کرلی گئیں۔
ملتان سے مزید