• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ محمد حسین کا پالیسی ریٹ میںاضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ محمد حسین نے سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں حالیہ اضافہ کرکے اسے 11.5 فیصد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے،ان کا کہنا تھاکہ صرف شرح سود بڑھانے سے مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں،ترقی پذیر معیشت میں روایتی معاشی ماڈلز مکمل طور پر مؤثر ثابت نہیں ہوتے، بلند شرح سود سے جہاں کاروباری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، وہیں سرمایہ کاری کی رفتار بھی سست پڑ جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دستاویزی شعبہ زیادہ متاثر ہوتا ہے جب کہ غیر دستاویزی معیشت پر اس کے اثرات محدود رہتے ہیں، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ معاشی ترقی کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے۔
ملتان سے مزید