• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال، ہیپاٹائٹس پی سی آر ٹیسٹ کی کٹس گزشتہ ایک ماہ سے نایاب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس پی سی آر ٹیسٹ کی کٹس گزشتہ ایک ماہ سے نایاب،مریض نجی ہسپتالوں سےمہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور، لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار یاد دہانی کیلئے متعلقہ شعبہ کو آگاہ کیا گیامگر کوئی پیش رفت نہیں ہوپائی، یاد رہے نشتر ہسپتال میں ٹیسٹ کی فیس کم ہے جب کہ یہی ٹیسٹ اگر نجی لیبارٹری سے کروایا جائے تو مریضوں کے فی ٹیسٹ کی مد میں تقریبا آٹھ ہزار روپے کا خرچہ آتا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نشتر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی سی کے ٹیسٹ کی پی سی آر کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید