• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ، گندم کوالٹی کنٹرول افسران کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام

ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں گرین پاکستان انیشیٹو، گرین ایگری مال، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایسٹرن سائنٹیفک کارپوریشن لاہور کے باہمی اشتراک سے گندم کوالٹی کنٹرول آفیسرز کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور ایسٹرن سائنٹیفک کارپوریشن کے سی ای او محمد شہباز نے شرکت کی،شرکانے کہا کہ اس طرح کی عملی تربیت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی،اختتامی تقریب میں میجر جنرل (ر) شاہد نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) سہیل عشرت ڈائریکٹر ایگریکلچر گرین کورپوریٹ انیشیٹو پاکستان بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید