ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹرز رہنماؤں چوہدری ناصر،جاوید احمد کھرلاور چوہدری مظفر احمد نے وہاڑی چوک پر گاڑیاں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور مبینہ بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس منظور شدہ ڈی کلاس سٹینڈز کا مکمل ریکارڈ موجود ہےجب کہ بعض غیر متعلقہ افراد روڈ پر گاڑیاں کھڑی کر کے چوک بلاک کرنے کا سبب بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا سٹینڈ باقاعدہ منظور شدہ اور لائسنس یافتہ ہے اور وہ سرکاری خزانے میں باقاعدگی سے ٹیکسز اور ریونیو جمع کرا رہے ہیں،رہنماؤں کے مطابق روڈ بلاک کرنے یا غیر قانونی پارکنگ سے ان کا کوئی تعلق نہیںبلکہ وہ خود انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسی بھی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،ٹرانسپورٹرز نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او سے مطالبہ کیا کہ منظور شدہ سٹینڈز کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔