ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سیداں والی بائی پاس بوسن روڈ کے زیر اہتمام صدر رانا عبد الرحمان اور عارف فصیح اللہ کی قیادت میں حکومت کی جانب سے مارکیٹوں کی جلد بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بوسن روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کیا اور شدید نعرہ بازی کیجب کہ تاجروں نے یکجہتی کے اظہار کے طور پر دکانیں بند رکھیں جس سے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، احتجاج میں جنرل سیکرٹری رانا وقاص، نائب صدر مرزا فرخ، چوہدری محمد بوٹا، عمران پراچہ، محمد امجد، حافظ جمشید، محمد جاوید سمیت بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی، صدر انجمن تاجران رانا عبد الرحماننے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ مارکیٹوں کی قبل از وقت بندش سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہےجس سے نہ صرف تاجروں بلکہ مزدور طبقہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے سنے اور پالیسی سازی میں مشاورت کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کاروباری اوقات میں نرمی ناگزیر ہے تاکہ تاجروں کو ریلیف مل سکے اور معاشی سرگرمیاں بحال رہیں،ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، بشرطیکہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔