ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خانیوال میں معروف فوڈ یونٹ پر چھاپہ، 280 کلو ناقص قلفیاں، 28کلو فنگس زدہ کھویا اور 20کلو مصنوعی اجزاتلف، یونٹ کے مالک کو 40ہزار روپے جرمانہ عائدکردیاگیا، بتایاگیا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے یہ کارروائی اڈہ حسینی چوک کچا کھوہ میں معروف قلفی یونٹ پر کی،دوران کارروائی قلفیوں کی تیاری میں مصنوعی رنگ اور مٹھاس کی ملاوٹ پائی گئی جب کہ قلفی کی تیاری کیلئے فنگس زدہ کھویا استعمال کیا جارہا تھا۔