• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خیر سگالی، بحیرہ عرب میں بھارتی جہاز کے عملے کو ہنگامی مدد فراہم

کراچی/اسلام آباد(جنگ نیوز) بھارت کی جانب سے متنازع اور منفی اقدامات اور چناب کا پانی روکنے کے باوجودپاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر انسان دوستی اور خیرسگالی کی روشن مثال قائم کر دی۔پاک بحریہ کی جانب سے بحیرۂ عرب میں انسانیت کی خدمت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بھارتی جہاز کو پیش آنے والی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی گئی،عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں خرابی پر میری ٹائم ریسکیو سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تھا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بھارت کی جانب سے آبی وسائل کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اور معاہدوں کی خلاف ورزی خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید