• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق صرف ہتھیاروں سے نہیں عزم و حوصلے کی بھی فتح تھی، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معرکہ حق صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی بھی فتح تھی، ایک سال قبل دنیا پاکستان کو شکوک و شبہات کی نگاہ سے دیکھ رہی تھی، مگر آج دنیا جانتی ہے پاکستان مضبوط اور کامیاب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات حکومتِ سندھ کی جانب سے معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی میزبانی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی۔پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صدر فریال تالپور، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر، ڈی جی رینجرز سندھ محمد شمریز تنولی، کوم لاگ اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، رافیل طیارے گرانے والے پائلٹس پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان غیریقینی صورتحال کا شکار تھا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان کو توڑ اور ہرا سکتا ہے، یہ دشمن کا خیال تھا کیونکہ وہ پاکستان سے واقف نہیں تھا، مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔ انہوں نےکہا کہ یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان کبھی سرینڈر نہیں کرے گا اور نا ہی برداشت کرےگا، افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی، یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں، عزم و حوصلے کی جیت تھی، یہ کامیابی اتحاد، یکجہتی اور قومی طاقت کا مظہر بنی، یہ اُن لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا، شمال کے پہاڑوں سے بحیرۂ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، ہمارے سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر دشمن کا بھرپورمقابلہ کیا، سفارتکاروں نے مؤقف کو مؤثر اور واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، تاریخ شور سے نہیں بنتی، کامیابی کے بعد ذمہ داری ہے کہ ہمیں ملک کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سے ایک سال پہلے جب بھارت نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم، مسلح افواج، سیاسی قیادت، میڈیا، نوجوان اور ہر پاکستانی متحد ہو کر کھڑا ہو گیا انہوں نے کہا کہ چند ہی گھنٹوں میں بھارت کو اس کی اصل حیثیت کا اندازہ ہو گیا۔ ا

اہم خبریں سے مزید