کراچی (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ نے’کل چین‘ حکمت عملی سےبھارت پر فضائی برتری حاصل کی۔ ملٹی ڈومین وارفیئر طریقہ کار، بی وی آر فضائی جنگ میں بھارتی طیارے مار گرائے ، رافیل بھی شامل، اس کامیابی میں جدید ٹیکنالوجی، سائبر وارفیئر، سیٹلائٹ نگرانی اور ڈیٹا لنک سسٹمز کا کلیدی کردار رہا۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ ہونے والی ایک بڑی فضائی جھڑپ میں جدید ’کل چین‘ حکمت عملی کے ذریعے فضائی برتری حاصل کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی طیارے مار گرائے گئے، جن میں رافیل طیارہ بھی شامل تھا۔