کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متنازع تصویر اور پیغام، پوسٹ میں لیڈرز لیڈ، کاؤرڈز نیل اور ٹریٹرز بؤ جیسے الفاط درج، قیادت، بزدلی اور غداری پر سخت الفاظ استعمال کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک متنازع پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ایک تصویر کے ذریعے سخت سیاسی پیغام دیا گیا۔ پوسٹ میں “لیڈرز لیڈ”، “کاؤرڈز نیل” اور “ٹریٹرز باؤ” جیسے جملے درج تھے، جبکہ تصاویر میں سابق امریکی صدر جوبائیدن کو گھٹنوں کے بل اور ایک اور تصویر میں سابق صدر کو ایرانی رہبر کے سامنے جھکتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر فوری ردعمل کو جنم دیا، جہاں ٹرمپ کے حامیوں نے اسے مضبوط قیادت کی علامت قرار دیا، وہیں ناقدین نے اسے توہین آمیز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔