• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ عرفان خان جوائنٹ سیکریٹری صحت تعینات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،عرفان خان جوائنٹ سیکریٹری صحت تعینات ، ایڈمنسٹریٹر متروکہ املاک آرگنائزیشن مختار پارس کی تعیناتی میں 2سال کی توسیع ،سعید صالح جمانی کی ڈیپوٹیشن میں بھی توسیع کر دی گئی،عاکف راشد ڈیپوٹیشن پر ایوان صدر میں ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر،ڈپٹی سیکریٹری وزارت تجارت محمد سلمان خان تبدیل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔ گزشتہ 3سال سے بطور ایڈمنسٹریٹر پاکستان متروکہ املاک آ رگنائزیشن تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر مختار پارس شاہ کی تعیناتی کی مدت میں مزید 2سال کی توسیع کی گئی جو کہ 25مئی 2025سے 24مئی 2028 تک شمار ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید