اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کونسا صوبہ کتنامقروض ہے،وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز میں تفصیلات سامنے آگئیں،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پنجاب پربیرونی قرضےکم ہوگئےجبکہ باقی ماندہ تمام تین صوبوں سندھ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان پربیرونی قرضوں میں اضافہ ہواجبکہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی ہوئی،بلحاظ حجم صوبوں میں پنجاب بیرونی قرضوں میں سب سے آگے رہا۔دستاویزکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2025 کےدوران پنجاب پر بیرونی قرضوں میں3کروڑ 10لاکھ ڈالرزکی کمی ہوئی-اسی مدت کےدوران سندھ پر بیرونی قرضوں میں 49کروڑ40لاکھ ڈالرز، خیبرپختونخوا9 کروڑ30 لاکھ اور بلوچستان پربیرونی قرضوں میں40 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا- دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آزاد کشمیرپربیرونی قرضوں میں40 لاکھ ڈالرزاورگلگت بلتستان پر بیرونی قرضے میں10لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔