اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر وزیراعظم کی بنائی گی کمیٹی کا پہلا با ضابطہ اجلاس پیر کی شام کابینہ سیکر ٹیریٹ میں منعقد ہواجس میں میں سی ڈی اے سے بریفنگ لی گئی۔ کمیٹی کے کنوینر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری‘ سیکر ٹری کابینہ دویژن کامران علی افضل اور سیکر ٹری تجارت جواد پا ل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ کمیٹی نے چئیرمین سی ڈی اے سے ون کانسٹیٹیوشن پر تفصیلات طلب کر لیں۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف ،ممبر سٹیٹ زمان ووٹو بھی موجود تھے۔