• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ کی بیٹی کی درخواست پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 2 روز میں فیصلے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی ملاقات متعلق بشری بی بی کی بیٹی کی درخواست پر 2روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 6 مئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ وجوہات کے ساتھ آرڈر پاس کریں ۔ گذشتہ روز بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید