اسلام آباد (عاصم جاوید)اسلام آباد ہائیکورٹ، اسلامی نظریاتی کونسل کی فوجداری رائے غیر قانونی قرار دیدیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ رائے منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی، کسی کی فوجداری ذمہ داری طے کرنا کونسل نہیں عدالتوں کا اختیار ہے،عدالت نے انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔ عدالت نے کہا کونسل کی جانب سے دی گئی رائے ملزم کے منصفانہ ٹرائل آرٹیکل 10 کے حق کی خلاف ورزی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کسی فرد کے خلاف فوجداری مقدمے میں رائے دینے کی مجاز نہیں، کسی فرد کی فوجداری ذمہ داری طے کرنا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں، صرف عدالتوں کا اختیار ہے۔