• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر ہیجانی کیفیت ہے، وزیر مملکت قانون و انصاف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہیجانی  کیفیت ہے، میں نہیں چاہتا کہ کوئی رکن اسمبلی جو 62-63 کی زد میں نہ آتا ہو اُسے نااہل کیا جائے ۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں مجھ سمیت پانچ اراکین کو اسمبلی سے نکال دیا جائے گا۔ وہ جیو نیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فوٹو ڈپلومیسی شروع کر رکھی ہے کبھی وہ رابن ہڈ بن جاتے ہیں اب انہوں نے غوطہ خور انداز پانی کے اندر تصویر پوسٹ کر کے یہ ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں تیر رہے ہیں۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایرانی بحری جہاز کا عملہ گرفتار تھا انہیں پاکستان بھیج دیا گیا ہے اور وہ لوگ ایران پہنچ چکے ہیں اور جہاز بھی پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ساری دنیا میں تیل کی قیمت ایک ہی ہے لیکن بنگلہ دیش، انڈیا میں تیل اتنا مہنگا نہیں پاکستان میں اتنا مہنگا کیوں ہے؟ ۔
اہم خبریں سے مزید