• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجموعی طور پر پس پردہ کوششیں اچھی خاصی ہیں، صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صحافی واشنگٹن ڈی سی ادریس علی اور سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر پس پردہ کوششیں اچھی خاصی ہیں، ایک ہفتے کے دوران ٹرمپ کے بیانات سخت نہیں رہے جو پس پردہ مثبت بات چیت کا اشارہ ہے۔ اس وقت ماحول میں مایوسی ہے ٹرمپ اور ان کے مشیروں کا کہنا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق سنجیدہ نہیں ہے اور وہ اس سے خوش نہیں ہیں۔وہ جیو نیوز کے ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی، واشنگٹن ڈی سی ادریس علی نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اس وقت ماحول میں مایوسی ہے ٹرمپ اور ان کے مشیروں کا کہنا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق سنجیدہ نہیں ہے اور وہ اس سے خوش نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید