• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا 8 جامعات میں تقرریوں کی تحقیقات کا حکم

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز نے صوبے کی آٹھ سرکاری جامعات میں تقرریوں اور سلیکشن بورڈز کے طریقہ کار میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکام کے مطابق یہ اقدام یونیورسٹی بھرتیوں اور دیگر معاملات میں شفافیت، میرٹ اور ضابطہ کار پر عملدرآمد سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔پشاور سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق انکوائری میں جن اہم جامعات کا جائزہ لیا جائے گا ان میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، یونیورسٹی آف سوات، شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرنگل (اپر دیر)، یونیورسٹی آف ہری پور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور یونیورسٹی آف سوات شامل ہیں۔کمیٹی مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی جامعہ پشاور کے سابق ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان بطور کنوینر کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید