• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر دفاع کا پینٹاگون میں تنازع، اہلیہ کو اجلاسوں میں لانے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) ا مریکی وزیر دفاع  ہیگستھ کا پینٹاگون میں بڑا تنازع، اہلیہ کو بھی اجلاسوں میں لانے کا انکشاف، انہیں دو درجن فوجی افسران کی برطرفی پر شدید تنقید کا سامنا ہے،اہم دفا عی عہدیداروں میں اندرونی کشیدگی بڑھ گئی۔ مختلف رہنماؤں میں بیوروکریٹک انتشار کے خدشات،کچھ ماہرین نے فوجی سیاسی اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ ایک نئے تنازع کی زد میں ہیں کیونکہ رپورٹ کے مطابق وہ حالیہ دنوں میں پینٹاگون کے بعض اجلاسوں میں اپنی اہلیہ کو بھی ساتھ لے جا رہے ہیں، جبکہ وہ پہلے ہی فوجی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور برطرفیوں کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک درجنوں اعلیٰ فوجی افسران کو عہدوں سے ہٹایا یا ریٹائر کیا جا چکا ہے، جس سے دفاعی ادارے میں عدم استحکام اور اندرونی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید