• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی دہری حکمت عملی، ٹرمپ اور ایران میں توازن کی کوشش

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی دہری حکمت عملی، ٹرمپ اور ایران میں توازن کی کوشش، بیجنگ تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، چینی کمپنیوں کی عسکری مدد بھی جاری،ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات میں جنگ اہم موضوع ہو گی،توانائی بحران نے چین کو محتاط بنا دیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں بیک وقت دونوں فریقین کے ساتھ توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جہاں ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تو دوسری جانب چینی کمپنیاں ایران کو ایسی تجارتی اشیا فراہم کر رہی ہیں جو ممکنہ طور پر عسکری مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید