• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک سے ہلاکت کا سلسلہ جاری، میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کاٹھور پل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ شدید مرد زخمی ہوگیا ، متوفیہ کی لاش اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون شدید زخمی شخص کی اہلیہ تھی اور اس کا شوہر بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفین میاں اور بیوی کی شناخت 45 سالہ ارشد اور 40 سالہ افشین کے ناموں سے کی گئی جبکہ دونوں میاں اور بیوی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میراں ناکہ مرغی والی گلی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن راہگیر لڑکا شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں نے سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ چل بسا۔متوفی کو سر پر گہری چوٹ آئی تھی ۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے جبکہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید