• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں احتجاج، انتظامیہ و انجمن اساتذہ آمنے سامنے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں ہاؤس رینٹ الاؤنس کی بحالی کے مطالبے پر اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، جہاں ایک جانب اساتذہ نے کلاسز اور امتحانی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کل تمام امتحانی پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔انجمن اساتذہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہاؤس رینٹ سیلنگ 2022 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ختم کر دی تھی، جس کے بعد اساتذہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے خط کی کاپی بھی موصول ہوئی ہے جس میں اس پالیسی تبدیلی کی تصدیق کی گئی ہے۔اساتذہ کا مؤقف ہے کہ ہاؤس رینٹ الاؤنس کی بحالی ان کا بنیادی حق ہے اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔ اساتذہ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ وہ تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ امتحانی عمل کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔دوسری جانب جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمسٹر امتحانات کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق ہاؤس رینٹ الاؤنس کی بحالی کی صورت میں جامعہ پر سالانہ تقریباً 50 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید