• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن میں 1000 نئی سڑکوں و گلیوں کی تعمیر کا منصوبہ، ورک آرڈر ٹھیکیداروں کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کےماڈل ٹاؤن میں1000نئی سڑکوں و گلیوں کو تعمیر کرنے کےمنصوبے کا افتتاح،ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کے ورک آرڈرٹھیکیداروں کے حوالے کر دیئے گئے انہیں چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا مجموعی طور 162 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر ہونگی جن میں سے 44 کلومیٹر پہلےمکمل کی جاچکی ہیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جناح ایونیو ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا ایک ٹاؤن بھی جماعت اسلامی کے9 ٹاؤنز کے مقابلے میں پیش نہیں کرسکتی1972سے2026تک 32 سال اس نے صوبہ سندھ میںحکومت کی گزشتہ 18 سالوں سے مسلسل صوبے کا اقتدار اس کے پاس ہے لیکن پیپلز پارٹی نےپورے صوبہ سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے صدر مملکت آصف علی زرداری کے کراچی کو 90دن میں صحیح کرنے کے الٹی میٹم کو ستر دن گزر چکے ہیںکراچی کی تباہی میں مزید اضافہ ہوا ہےاب کون وزیر اعلیٰ سندھ،میئر یا صدر صاحب خود گھر جائیں گے امیر ضلع ائیر پورٹ جماعت اسلامی محمد اشرف اور وائس ٹاؤن چیئر مین ماڈل کالونی فیصل باسط نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید