• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2004 سے آج ہمیں کے فور میں غلطی بتا رہے ہیں، سندھ اسمبلی میں بحث

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رکن ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا 2004سے آج 2026ٓگیا ہے اب ہمیں بتا رہے ہیں کہ کے فور میں غلطی ہے حکومت نے کیوں ایسے نالائق کنسلٹنٹ رکھے ہیں اعجاز الحق نے کہا کہ اس منصوبے کو 22 سال ہوگئے ،کوئی تو ٹیکنیکل مسئلہ ہےسندھ اسمبلی میں پارلیمانی سکریٹری بلدیات سراج قاسم سومرو نے ایوان کو مطلع کیا کہ حکومت سندھ شہریوںکو ان کی ضروریات کے مطابق فراہمی آب کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور اس کی یہ کوشش ہے کہ کراچی میں قلت آب کے مسئلہ پر قابو پالیا جائے وہ پیر کو سندھ اسمبلی میں محکمہ بلدیات سے متعلق ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دے رہے تھے ۔ سراج قاسم سومرو نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے تیار کردہ ٹی پی ون میں 45 ایم جی ڈی پانیٹریٹ کرنے کی گنجائش موجودہے جودسمبر تک 100 ایم جی ڈی تک ہوجائے گی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن عادل عسکری اور اعجاز الحق نے نشاندہی کی کہ اورنگی ٹاون میں 15 لاکھ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں قاسم سراج سومرو نے کہا کہ اس شہر کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لیئے کام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ شہر میں تقسیم آب کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں واٹر سینسز کی بہت ضرورت ہےایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے کہا کہ حیدر آباد میں بھی پانی کی شدید قلت ہے ، وہاں100 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے ، حیدر آباد میں ٹریٹمنٹ پلانٹ بند پڑے ہیں وہ کب کھلیں گے ؟
اہم خبریں سے مزید