• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں روبینہ چانڈیو کا قتل سندھ کی بدنامی کا باعث ہے، رکن اسمبلی عادل عسکری

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ رکن صوبائی اسمبلی سید عادل عسکری نے سندھ اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے علاقے خیرپور کی تحصیل ٹنڈو مستی میں رشتہ داروں کی موجودگی میں روبینہ چانڈیو کا قتل ایک بیہیمانہ کاروائی ہے ۔اس کو غیرت کے نام پر قتل کہنا غلط ہے یہ بے غیرتی کا قتل ہے جو سندھ کی بدنامی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر سب سے زیادہ قتل اپر سندھ کے علاقوں خیرپور ، جیکب آباد ، شکارپور گھوٹکی میں ہوتے ہیں ۔ جبکہ خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور پنجاب میں اس کا ریشو کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قتل پر خاموشی کا مطلب قتل کی حمایت ہے ۔عادل عسکری نے کہا 1840میں جنرل جان جیکب کو معلوم ہوا تو اس نے کہا کہ جس علاقے میں کاروکاری کے نام پر لڑکی کا قتل ہو، اس علاقے کے سردار کو بھی وہی سزا ملنی چاہیے ۔
اہم خبریں سے مزید